خبروں پر این سی او سی کا ردِعمل

30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبروں پر این سی او سی کا ردِعمل آ گیا

اسلام آباد( 07 ستمبر 2021) این سی او سی نے تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق انسداد کورونا کے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے عالمی وبا کے کیسز دوبارہ بڑھنے کے تناظر میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہو رہی تھی کہ این سی او سی نے ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر این سی او سی نے ٹویٹر پر وضاحتی بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو 6 ستمبر سے 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے، یہ خبر محض افواہ ہے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ عوام ایسی خبروں سے بچیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سکولوں کی بندش کا فیصلہ نہیں کیا۔یہاں واضح رہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز چھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔ اسکولز بند کرنے کے فیصلے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آگاہ کیا۔انہوں نے ٹویٹر پیغام میں اپیل کی کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔ وائز سکول صبح 7 بج کر 45 منٹ پر لگیں گے جبکہ چھٹی 12 بج کر 45منٹ پر ہوں گی۔ گرلز اسکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوں گی۔جمعہ کے روز گرلز اسکول کو 11.45 اور بوائز کو 12 بجے چھٹی ہو گی۔دوسری شفٹ سکول دوپہر 2 بجے لگیں گے اور چھٹی 5 بجے ہو گی۔ مذکورہ اوقات کار پر عمل درآمد 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *