کی ذیلی کمپنیوں میں غیرملکی

کویت پیٹرولیم کارپوریشن KPC کی ذیلی کمپنیوں میں غیرملکیوں کی نوکریاں ختم

تفصیلات کے مطابق آئل سیکٹر کے ذمہ دار ذرائع نے روزنامہ الانباء کو انکشاف کیا کہ کویت پٹرولیم کارپوریشن اور اس کے ماتحت اداروں نے کنٹریکٹنگ کمپنیوں کے معاہدوں پر کام میں شامل ہونے کے لیے تجربہ کارکویتی شہریوں کو ملازمتیں فراہم کرنے کے اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم کارپوریشن نے اپنے شہریوں کے لئے تقریباً 110 انتظامی اور تکنیکی ملازمتیں فراہم کرنے کی درخواست کی ہے جبکہ تقرریاں کویت آئل کمپنی KOC ، کویت نیشنل پٹرولیم کمپنی (KNPC) ، کویت انٹیگریٹڈ پٹرولیم انڈسٹریز کمپنی (KIPIC) اورکویت گلف آئل کمپنی (KGOC) جیسی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے والی کنٹریکٹنگ کمپنیوں کے معاہدوں کے تحت ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملازمتوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے چیف ٹیکنیکل سپورٹ انجینئر ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لیے اسسٹنٹ ٹیکنیکل سپورٹ انجینئر ، ویڈیو ڈائریکٹر ، ایڈیٹر اور ویڈیو گرافر ، سول انجینئر ، الیکٹریکل انجینئر ،آئی ٹی سپورٹ ٹیکنیشن ، ماہر نیٹ ورک انجینئر ، ڈویلپمنٹ پروگرام ڈیزائنر اور سافٹ ویئر تجزیہ کار فیلڈ آپریٹر اور ایچ ایس ای سپروائزر کی ملازمتیں کے علاوہ مکینیکل مینٹیننس سپروائزر ، روٹیٹنگ ایکیوپمنٹ سپروائزر ، کیس کنٹرول سپروائزر ، سیفٹی سپروائزر ، ویلڈنگ اور فیبرکیشن سپروائزر ، الیکٹریکل سپروائزر ، پریسیشن مشینری سپروائزر ، گرافک ڈیزائنر ، ڈیٹا بیس مینجمنٹ تجزیہ کار اور دیگر ٹیکنیکل اور مینجمنٹ ڈسپلنز کی آسامیاں شامل ہیں۔ ملازمتوں کے لیے درخواست دینے کی شرائط میں شامل ہیں درخواست گزار کویتی قومیت کا ہونا لازم ہے۔ عمر 50 سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ گریجویشن کی شرح 4 پوائنٹس سسٹم میں سے 2 پوائنٹس سے کم نہیں ہونی چاہیے۔ ڈیجیٹل سسٹم کے لیے 70 فیصد ہونا ضروری ہے۔زبانی درجہ بندی “Good” سے کم نہیں ہونی چاہیے جبکہ شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ درخواست گزار پٹرولیم کارپوریشن اور اس کے ماتحت ذیلی کمپنیوں کے ساتھ کنٹریکٹنگ کمپنیوں کے معاہدوں میں کویتائزیشن پروگرام کے اندر کام کرنے والا نہ ہو علاوہ ازیں ماضی میں نظم و ضبط کی کارروائی کے ذریعے اسے نوکری سے نہ نکالا گیا ہو۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *