کعبے کی رونق کعبے کا منظر

’کعبے کی رونق کعبے کا منظر ، اللہ اکبر اللہ اکبر‘

مکہ مکرمہ (۔ 09 ستمبر 2021ء ) خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے گرد چاندی کے خول کی مرمت اور پالش کا کام انتہائی مہارت سے کرلیا گیا، روح پرور تصاویر سامنے آگئیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے مسجد حرام میں خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے گرد موجود چاندی کے خول کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا، اس حوالے سے حرمین انتظامیہ کے عبوری نائب سربراہ ڈاکٹر سعد بن محمد المحیمید نے بتایا کہ مملکت کے بہترین کاریگروں اور فنی تربیت کی حامل ٹیم سے مرمت کا کام کروایا گیا ، اس دوران کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کے خول کی مرمت کے علاوہ پالش کا کام بھی انتہائی مہارت سے کیا گیا ہے۔ڈاکٹر سعد بن محمد نے کہا کہ اس سارے کام کے دوران بہترین کاریگری کے حصول کے لیے سعودی حکام نے مرمت کے اس سارے عمل کے دوران کام کی کارکردگی پر گہری نظر رکھی کیوں کہ حرمین شریفین کی خدمت اور زائرین کو سہولیات فراہم کرنا سعودی قیادت کی اولین ترجیح اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔علاوہ ازیں سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے عمرہ زائرین کی یومیہ تعداد بھی بڑھا کر 70 ہزار تک کر دی گئی ہے ، حرمین شریفین انتظامیہ کی جانب سے روزانہ 70 ہزار عمرہ زائرین کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ، عمرہ اجازت نامہ ہر 15 دن پر جاری کرایا جا سکتا ہے تاہم مسجد نبوی میں روضہ شریفہ کا اجازت نامہ ایک ماہ کے بعد ہی جاری ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *