چوہدری نثار علی خان

عمران خان کے بارے خیالات اچھے ، زرداری زیرک سیاستدان، سیاسی مستقبل کے بارے فیصلہ نہیں کیا: چوہدری نثار علی خان

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے سیاسی ان بن رہی لیکن وہ اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں، عمران خان کا میرے ساتھ رویہ ہمیشہ اچھا رہاہے، ان کے بارے میں میرے خیالات اچھے ہیں، نواز شریف کے بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہوں مگر اس وقت نہیں کہوں گا۔ان کا کہناتھاکہ میں نے رینجرز کو کارروائی کا حکم دیا لیکن نوازشریف نے دھرنے والوں کو ریڈزون میں آنے کی اجازت دی جس پر استعفیٰ دیدیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی اپنے سیاسی کارڈ بہتر طریقے سے کھیل رہی ہے، آصف زرداری سے سیاسی ان بن رہی لیکن وہ اچھے انسان اور زیرک سیاستدان ہیں۔وزیراعظم کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ عمران خان نیک نیت اور اچھے لیڈر ہیں مگر حکمران بننے کے بعد اقدامات بھی کرنے پڑتے ہیں جو نظر نہیں آرہے۔مستقبل میں سیاست سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھاکہ آئندہ سیاست کس پلیٹ فارم سے کروں گا، ابھی فیصلہ نہیں کیا۔چوہدری نثار علی خان نے مزید بتایا کہ میرے استعفے کی وجہ عمران خان تھے، عمران خان اور طاہر القادری کے دھرنوں کے خلاف رینجرز ، ایف سی اور پولیس کو کارروائی کا حکم دے دیا تھا، میں نہیں چاہتا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری آبپارہ سے ایک انچ آگے آئیں۔چوہدری نثار کے مطابق اُس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے میری مرضی کے خلاف دھرنے والوں کو ریڈ زون آنے کی اجازت دی جس پر استعفیٰ دے دیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *