پی آئی اے کا بڑا اعلان

یوم دفاع کے موقعے پر پی آئی اے کا بڑا اعلان

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کی جانب سے یوم دفاع کے موقعے پر بڑا اعلان کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے یوم دفاع پر ملک بھر کے لیے کرائے 5ہزار 985 روپے مقرر کردیے ہیں جبکہ نجی ائیر لائن ائیربلیو نے بھی کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان کم ترین کرایہ مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔لاہور اور کراچی کے درمیان ائیربلو نے یک طرفہ کرایہ 4 ہزار 847 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی سے اسلام آباد یک طرفہ کرایہ 4 ہزار 847 روپے مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نئے کرایہ ناموں پر آج سے عمل درآمد ہو گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *