پہلی شخصیت بن جائیں گے

آئندہ الیکشن میں عمران خان مسلسل دو بار وزیراعظم بننے والی پہلی شخصیت بن جائیں گے

کراچی ۔11ستمبر2021ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہےکہ عمران خان پہلی شخصیت ہیں جو دوسری بار وزیراعظم بننے جارہے،2023 کے عام انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کرائیں گے، نئی مردم شماری کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کے عام انتخابات کیلئے نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاریخ میں پہلی مردم شماری کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی،پرویز مشرف وردی میں ہوتے ہوئے بھی مردم شماری نہ کراسکے،مردم شماری میں دونمبری نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ سی سی آئی میں لے کر گئے اس پر سوالیہ نشان ہے،مردم شماری ٹھیک نہ ہونے کا مئوقف دوسرے علاقوں کا بھی ہے،مردم شماری کے نتائج مسترد کرتے تو کراچی کی نشستیں 1998والی ہوتیں، لیکن ہم نے مردم شماری کے نتائج کو قبول کیا اور کہا کہ نئی مردم شماری کرائیں گے، امید ہے مردم شماری کیلئے کابینہ اپنی سفارشات سی سی آئی کو بھیج دے گی، نیا الیکشن نئی مردم شماری کے بعد ہوگا اور آبادی کے لحاظ سے حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کو مسترد کردیا ہے۔ گزشتہ روز 10 ستمبر کو الیکشن کمیشن نے الیکشن اصلاحات بل پر چیئرمین قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور تاج حیدر کو خط لکھ کر الیکشن اصلاحات بلز پر 34 تحفظات کا اظہار کیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن اصلاحات بلز میں شامل متعدد شقیں آئین کے خلاف ہیں،الیکشن کمیشن انتخابات میں ٹیکنالوجی کے استعمال کا حامی ہے لیکن جلد بازی میں عام انتخابات میں مشینوں کے استعمال پر تحفظات ہیں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *