پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہوگا

”پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہوگا ،ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی قیادت میں فوجی وفد کابل پہنچ گیا“

کابل، دوحہ ( آن لائن، این این آئی )ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد افغان شوریٰ کی دعوت پر دورہ کر رہا ہے دورہ کے دوران پاکستانی حکام کی طا-لبان قیادت سے پاک افغان سیکیورٹی ،اقتصادی اور دیگر امور پر بات ہو گی ۔ افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ میری کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا انتظام پاکستانی سفیر کریں گے، پاکستان ماضی میں افغانستانکی مدد کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی افغان امن کے لئے کام کرتے رہیں گے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہوگا۔دوسری جانب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طا-لبان کے سیاسی دفتر کے نائب سربراہ شیر محمد عباس ستانکزئی کی قطر میں پاکستانی سفیر سید احسن رضا شاہ سے وفدکی سطح پر ملاقات ہوئی ہے۔طال-بان کے ترجمان سہیل شاہین کے مطابق دوحہ میں عباس ستانکزئی کی پاکستانی سفیر سے ملاقات کے دوران افغانستان کی تعمیرِ نو، طورخم اور اسپن بولدک میں لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے سے متعلق مسائل پر بھی بات چیت کی گئی۔طا-لبان ترجمان سہیل شاہین نے بتایا کہ دونوں فریقوں نے موجودہ افغان صورتِ حال، انسانی امداد، باہمی دلچسپی اور احترام پر مبنی دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *