پاکستانی نژاد برطانوی بچے

12 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچے نے اسکول کی چھٹیوں میں 3 لاکھ پاؤنڈ کمالیے

لندن (03 ستمبر 2021ء ) بارہ سالہ پاکستانی نژاد برطانوی بچے بن یامین احمد نے اسکول کی چھٹیوں کے دوران 3 لاکھ پاؤنڈ (6کروڑ 89 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کما کر ایک منفرد کارنامہ سر انجام دے دیا۔بن یامین احمد نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ اسکول کی چھٹیوں کے دوران انھوں نے اتنی خطیر رقم ویئرڈ وہیل (weird wheel) نامی ڈیجیٹل تصاویر پر مشتمل ویب سیریز کی تیاری اور بلاک چین اونر شپ اسٹور پر ٹوکن کی فروخت سے حاصل کی ہے۔بن یامین احمد کے مطابق انھوں نے ویب سیریز، کوڈنگ کے ذریعے 5 ہفتوں میں تیا ر کی اور پھر اسے فروخت کے لیے پیش کر دیا جس کے بعد ان کا آرٹ ورک سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ہونہار بچے نے بتایا کہ وہ بینک اکاؤنٹ کے بغیر، اتنی زیادہ رقم بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین پروگرامر بننے پر نہایت پرجوش ہیں جبکہ ان کے والد بھی سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ انجینئر ہیں۔بن یامین احمد کے مطابق ویب سیریز کی تیاری سے پہلے تک ان کے ٹو ئٹر پر چند ایک فالوورز تھے لیکن اب خوش قسمتی سے ان کے ٹوئٹر پر 12لاکھ فالوورز ہیں۔سبن یامین احمد اپنی کمائی کو ایتھریم کی شکل میں رکھ رہے ہیں جو ایک کرپٹو کرنسی ہے جس میں وہ آرٹ ورک فروخت کیا گیا تھا۔اس کا مطلب ہے کہ وہ قیمت میں اوپر یا نیچے جا سکتے ہیں اور اگر وہ ڈیجیٹل پرس جس میں وہ ان کو تھامے ہوئے ہے ہیک یا سمجھوتہ کر لیا جائے تو حکام کی طرف سے کوئی بیک اپ نہیں ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *