پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی

عمان جانے کے خواہمشند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی

مسقط ( 03 ستمبر 2021ء) ابو ظبی کے بعد اب خلیجی ملک عمان نے بھی قرنطینہ کی شرط ختم کر دی۔تفصیلات کے مطابق عرب ممالک کی جانب سے ویزہ ہولڈرز اور مسافروں کو فضائی سفر میں مسلسل آسانیوں کی نوید سنائی جا رہی ہے،اسی سلسلے میں عمان جانے کے خواہمشند پاکستانیوں کے لیے خوشخبری آ گئی ۔ عرب جریدے کے مطابق عمان کی جانب سے اُن مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے جنھوں نے ویکسین کی دونوں خوارکیں لگوا لی ہیں۔عمان نے کورونا وبا کے پیش نظر گزشہ ڈیڑھ سال پابندی عائد کر رکھی تھی کہ مسافروں کو یہاں آنے پر کچھ روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے جو کہ اب ختم کی جا رہی ہے۔ مسافروں کے لیے ضروری ہے کہ انہوں نے ملک میں منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لگوائی ہوں۔مزید بتایا گیا کہ مسافروں کے لیے ابوظبی پہنچنے پر یا آنے سے پہلے کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانا لازمی ہے۔مسقط انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے نائب صدر سعود بن ناصر الحبشی نے کہا ہے کہ وہ اس اچھے دن پر خوش ہیں اورامید کرتے ہیں کہ مسقط ائیر پورٹ کے ساتھ ساتھ دوسرے ائیر پورٹ بھی مکمل بحالی کے قریب ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 2 ستمبر بروز جمعرات کو ابوظبی ایمرجنسی، بحران اور آفات کی کمیٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شہریوں اور وزٹ ویزہ ہولڈرز کے لیے 5 ستمبر سے نئی سفری طریقہ کار نافذ کرنے کا علان کیا گیا تھا۔اعلان کے مطابق ابوظبی ملک میں آنے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے ۔ تمام مسافروں کو خواہ وہ ویکسین کرا چکے ہیں یا نہیں ائیر پورٹ پر کورونا کے منفی پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ دکھانی ہوگی۔ رپورٹ کے لیے لازم ہے کہ ٹیسٹ گزشتہ 48 گھنٹوں کے اندر کروایا گیا ہو۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *