وزیراعظم نے ہدایت جاری کر دی

عمر شریف کا علاج کا مطالبہ ، وزیراعظم نے ہدایت جاری کر دی
وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم آفس عمر شریف سے رابطے میں ہے،مزید معلومات کے بعد فوری کام شروع کر دیا جائے گا۔ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کا ٹویٹ

لاہور( 10 ستمبر 2021ء ) معروف کامیڈین عمر شریف کے علاج کے مطالبے پر وزیراعظم نے ہدایت جاری کر دیں۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم آفس ان سے رابطے میں ہے۔ بادامی صاحب (صحافی) سے صبح ہی بات ہو گئی ہے۔ جیسے ہی ہمیں ان سے درکار مزید معلومات ملتی ہیں اس پر فوری کام شروع کر دیا جائے گا۔قبل ازیں شہباز گل نے کہا تھا کہ اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ عمر شریف ملک کا اثاثہ ہے،ان کی طبعیت دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں،شہباز گل نے کہا کہ عمر شریف کا پیغام وزیراعظم عمران خان کو کل صبح ہی پہنچا دوں گا۔انہوں نے بتایا جا رہا ہے کہ عمر شریف کا علاج امریکا،جرمنی ،سعودی عرب میں ہو سکتا ہے۔کل صبح ہی سعودی اور جرمن سفارتخانے سے رابطے کرکے اقدامات اٹھائیں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *