نجی اسکولز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا

سرکاری اور نجی اسکولز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا
تمام سرکاری و نجی اسکولز 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا ٹویٹر پر اعلان

لاہور ( 10 ستمبر 2021ء) : صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے تمام سرکاری و نجی اسکولز کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام سرکاری و نجی اسکولز 15 ستمبر 2021ء بروز بُدھ تک بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب لوگ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے تین ستمبر کو کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولز چھ روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے تحت کہا گیا تھا کہ صوبہ بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز 6 ستمبر تا 11 ستمبر بند ہوں گے۔اسکولز بند کرنے کے فیصلے سے متعلق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں آگاہ کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹر پیغام میں اپیل کی کہ برائے مہربانی گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو محفوظ بنائیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی اپیل بھی کی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *