ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے

کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیا کہ پی ٹی آئی ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے
وزیر اعظم عمران خان ہی واحد عوامی لیڈر ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر کا ٹویٹر پیغام

اسلام آباد (13 ستمبر 2021ء) : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن نے ثابت کیاکہ پی ٹی آئی ملک کی واحدعوامی پارٹی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان ہی واحد عوامی لیڈر ہیں وفاقی وزیر اسد عمر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو ہر صوبے میں پہلی یا دوسری پوزیشن ملی۔کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں ن لیگ کی پانچویں پوزیشن رہی۔ مسلم لیگ ن کو بلوچستان میں ایک بھِی سیٹ نہیں مل سکی۔ پیپلز پارٹی پنجاب اور بلوچستان میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت سکی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ہونے والے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف60 سیٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہے۔مسلم لیگ ن کا 56 نشستوں کے ساتھ دوسرا نمبر ہے۔ کنٹونمنٹ بلدیاتی الیکشن میں آزاد امیدواروں کا پچپن نشستوں کے ساتھ تیسرا نمبر ہے جبکہ پیپلز پارٹی صرف 14 سیٹیں جیت سکی ہے۔ اس کے علاوہ ایم کیو ایم دس نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے۔ جماعت اسلامی نے سات نشستیں حاصل کیں، بے اے پی اور اے این پی کے حصے میں دو ، دو نشستیں آئی ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اتوار 12ستمبر کو کونسلروں کے انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ملک بھر میں 42 کنٹونمنٹ بورڈز کے 206 وارڈز میں 1560 امیدوار ہیں۔ کراچی کے 6 کنٹونمنٹ بورڈز کیلئے 42 وارڈ میں 343امیدوار میدان میں اترے۔ لاہور کے 2 کنٹوٹمنٹ بورڈز کیلئے 20 وارڈز میں 269 اميدوار، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں 83 امیدوار، پشاور ميں 5 وارڈز کیلئے 45 اميدوار اور کوئٹہ کے 5 وارڈز کیلئے 31 اميدوار مدمقابل رہے۔ انتخابات میں تحریک انصاف کے سب سے زيادہ 183، ن لیگ کے 144 اور پیپلز پارٹی کے 113 امیدوار میدان میں ہیں، جب کہ 7 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *