ملک نے عائد پابندی ختم کر دی

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اہم ترین ملک نے عائد پابندی ختم کر دی

استنبول ( ستمبر 2021ء ) ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، ترکی نے پاکستانی مسافروں پر عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کردی- پاکستانیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ترکی جانے کے خواہش مند افراد کو وہاں پہنچ کر قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترکی نے پاکستان سے جانے والے مسافروں پر قرنطینہ کی عائد پابندی ختم کردی ہے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق 72 گھنٹے پرانی منفی کورونا رپورٹ والوں کے لیے عائد قرنطینہ کی پابندی ختم کردی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان سے جانے والے ان مسافروں کو بھی قرنطینہ نہیں کرنا ہو گا جنہوں نے 14 روز قبل کورونا ویکسینیشن کرائی ہو گی۔ واضح رہے کہ مشرقی وسطی کی اہم ریاست بحرین نے بھی پاکستان سمیت تین ممالک کو ریڈ لسٹ سے نکال دیا ہےعرب میڈیا کی رپورٹ کے تحت بحرین کی وزارت داخلہ نے پاکستان، بھارت، پانامہ اور ڈومینیکن ری پبلک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کردی ہے۔ سفری پابندیوں میں نرمی کا اطلاق 3 ستمبر سے ہو گا۔ بحرین نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے 24 مئی کو پاکستان،بھارت ، سری لنکا، ڈومینیکن ریپبلک، بنگلہ دیش اور نیپال کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ مسافرں کو بحرین آمد پر اور ملک میں داخل ہونے کے بعد پانچویں اور دسویں روز پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہو گا۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی میں بحرینی حکومت نے پاکستان میکسیکو اور ملائیشیا سمیت 16 ممالک کے مسافروں پر ریاست میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی اور کہا تھا کہ مذکورہ ممالک سے صرف بحرین کے رہائشی اور جی سی سی کی شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفر کی اجازت ہو گی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *