لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی

فون چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنے والی لڑکی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، ناقابل یقین واقعہ

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کرنا ایک لڑکی کو مہنگا پڑ گیا، جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔ دی سن کے مطابق اس18سالہ لڑکی کا نام ریجدا فریئرا ڈی اولیویئرا بتایا گیا ہے جو برازیل کے شہر سانتریم کی رہائشی تھی۔ وہ گھر میں فون کو چارجنگ پر لگا کر استعمال کر رہی تھی کہ اس دوران اس کے گھر پر آسمانی بجلی بھی گر پڑی۔ اس واقعے کے دوران ریجدا فریئرا کو اس کے فون سے کرنٹ کا شدید جھٹکا لگا اور اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ والدین نے اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دیکھتے ہی اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ رپورٹ کے مطابق یہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران دوران چارجنگ فون استعمال کرنے سے کرنٹ لگنے کے باعث ہونے والی تیسری موت ہے۔قبل ازیں کیوروا نامی لڑکی فون پر کال کر رہی تھی اور اس کا فون چارجنگ پر لگا ہوا تھا، اس دوران اس کے گھر پر بجلی گری اور اسے فون سے کرنٹ لگ گیا، جس سے وہ بری طرح جھلس گئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھی۔

 

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *