قیمتوں کے حوالے سے کیا فیصلہ کر لیا گیا؟

مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے بُری خبر! بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے کیا فیصلہ کر لیا گیا؟

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 47 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جولائی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپےسینتالیس پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے جس پرکل سماعت ہوگی۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مجموعی طور پر 15 ارب 21 کروڑ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جولائی میں پانی سے29.94 فیصد، کوئلہ 15.29 اور فرنس آئل سے 10.28 فیصد بجلی پیدا کی گئی، اسی عرصے کے دوران فرنس آئل سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 12 روپے 6 پیسےفی یونٹ رہی۔ جولائی میں مقامی گیس سے 8.68 فیصد، درآمدی ایل این جی 20.01 اور ایٹمی ذرائع سے 10.59 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جولائی کیلئے ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 27 پیسے فی یونٹ تھی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 6 روپے 74 پیسے فی یونٹ رہی، نیپرا سماعت کےبعد ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *