غیرملکی ڈرائیورز متوجہ ہوں

سعودیہ میں ٹرک چلانے والے پاکستانی اور دیگر غیرملکی ڈرائیورز متوجہ ہوں

ریاض ( 10 ستمبر 2021ء ) سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے مملکت کے بڑے شہروں سے متعلق ٹرک ڈرائیوروں کے لیے نئے اصول طے کرتے ہوئے بڑے شہروں میں ٹرکوں کے داخل ہونے کے اوقات کار متعین کرنے کے لیے آن لائن ٹائم ٹیبل سسٹم جاری کردیا ، نئے ٹائم ٹیبل پر عمل درآمد کا آغاز جدہ سے ہوگا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ شہروں کے باہر ٹرکوں کے اژدحام جیسے مسائل سے چھٹکارا پانے اور ٹرانسپورٹ کا معیار بہتر بنانے کے لیے کیا گیا جب کہ نئی حکمت عملی کے تحت سامان کی بروقت منتقلی کو بھی تقویت ملے گی۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ٹرک ڈرائیوں رش والے اوقات کے دوران بڑے شہروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ، اس نئے پروگرام سے مملکت کے تمام علاقوں اور شہروں میں کارگو سروس میں بھی تیزی آئے گی جب کہ نئے نظام پر عمل درآمد کی بدولت سامان لانے لے جانے والے ٹرانسپورٹرز کو بھی سہولت ہوگی۔علاوہ ازیں سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروانے کیلئے اہم ہدایات جاری کردی گئیں ، وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پورٹل ’ابشر‘ کے ذریعے بھی تجدید کروائی جاسکتی ہے، ڈرائیونگ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس 40 ریال اور تاخیر پر 100 ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کے ڈیجیٹل پورٹل ’ابشر‘ کے ذریعے جہاں تارکین کے اقاموں کے معاملات نمٹائے جاتے ہیں وہیں ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کی سہولت بھی دی گئی ہے ، ڈرائیونگ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس 40 ریال ہے جب کہ تاخیر پر 100 ریال جرمانہ ہے۔اس ضمن میں ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرایک شہری نے دریافت کیا کہ ڈرائیونگ لائسنس تجدید کرانے کے لیے ’ابشر‘ اکاؤنٹ کے ذریعے کارروائـی مکمل نہیں ہوتی بلکہ یہ میسج آتا ہے کہ ’ادا کی گئی فیس ناکافی ہے‘ جب کہ فیس ادا کی جا چکی ہے، اس صورت میں کیا کریں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کی سالانہ تجدید فیس 40 ریال ہے جب کہ تاخیر پر 100 ریال جرمانہ ہے اس حساب سے فیس اور جرمانے کی رقم ادا کرنے کے بعد تجدید کی کمانڈ دی جائے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *