عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے

”سعودی حکومت کا شاندار فیصلہ، سیاحتی اور وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والے غیر ملکی بھی عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے“

ریاض (مانیٹرنگ، این این آئی) سعودی عرب کی حکومت نے شاندار فیصلہ کرتے ہوئے وزٹ یا سیاحتی ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیر ملکیوں کو عمرہ کی ادائیگی کی اجازت دے دی ہے، صرف چند شرائط پوری کرنے پر مسلمان غیر ملکی عمرہ ادا کر سکیں گے، سیاحتی یا وزٹ ویزہ پر سعودی عرب آئے ہوئے غیر ملکی مسلمانوں کو صرف پرمٹ حاصل کرنا پڑے گا، اس کے بعد وہ عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ کے مطابق معتمرین کی یومیہ تعداد کو بڑھا کر 70 ہزار کر دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات گزشتہ روز ایک اعلان میں بتائی گئی۔وزارت کا کہناتھا کہ اس سلسلے میں حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر پوری طرح کاربند رہا جائے گا۔وزارت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ کاری سے کیا گیا۔ عمرے کی بکنگ توکلنا ایپلی کیشن کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *