عمران خان بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے

”وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی اور سردار تنویر الیاس کے اختلافات ! وجہ کیا نکلی؟جان کر عمران خان بھی آگ بگولہ ہو جائیں گے“

مظفرآباد (نیوز ڈیسک )وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی اورسینئر وزیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان اختلافات کی ایسی وجہ سامنے آگئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی غصے سے لال پیلے ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ریاست آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی اور انکی ٹیم کی طرف سے سرکاری عہدوں کی مبینہ فروخت پر سردار تنویر الیاس خان کے اختلافات شدید ہوئے،زرائع کے مطابق اس وقت وزیر اعظم ہاؤس آزاد کشمیر میں اہم عہدے کے عوض ایک کروڑ سے لیکر ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔زرائع کے مطابق سردار تنویر الیاس خان نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ان الزامات کی تحقیقات کے لئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو اہم ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔یاد رہےکہ سردار تنویر الیاس آزاد کشمیر کی سیاست کے وہ واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے بحثیت سینئر وزیر سرکاری خزانے سے تنخواہ اور پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا اورعمران خان کے وژن کے مطابق ریاستی وسائل کو بچانے کا آغاز اپنی ذات سے کیا جبکہ دوسری جانب دارالحکومت مظفرآبادمیں حکومتی عہدوں کی مبینہ طور پر خرید و فروخت جاری ہے۔تحریک انصاف(پی ٹی آئی) ذرائع کا کہناہےکہ آزاد کشمیر میں سے ملنے والی ایسی خبروں سے وزیر اعظم عمران خان کےاحتساب کے نظام کا خواب چکنا چور ہو رہا ہے،مرکزی قیادت نے سرکاری عہدوں کی خرید فروخت اور بندر بانٹ کا فوری ایکشن نہ لیا تو آزاد کشمیر میں تبدیلی کے نعروں اور تحریک انصاف کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان ہو گا۔ان اختلافات کے حوالے سے جب تحریک انصاف آزاد کشمیر کے ایک مرکزی رہنماء سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ آئندہ چند دنوں میں اچھی خبریں آنے والی ہیں،معاملات کو احسن طریقے سے حل کرلیا جائے گا اور پارٹی کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *