علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی

6ستمبر 2021 مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں داخل، محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے بعض اضلاع میں کل سے بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ کوہستان ،شانگلہ ،مانسہرہ ،ایبٹ آباد اورہری پور میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے، مردان ،چارسدہ ،دیر،چترال ،پشاور،کوہاٹ اوروزیرستان میں بھی بارش متوقع ہے،بدھ سے جمعہ تک دیر، کوہستان، مانسہرہ ،ایبٹ آبا دمیں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہاہے کہ بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے ،بارشوں کا سلسلہ ہفتے تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے کے پی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو مراسلہ جاری کردیاجس میں ضلعی انتظامیہ اورمتعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی گئی ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہاکہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *