شوہروں سے چھپا کر رکھتی ہیں

”وہ پانچ باتیں جو شادی شدہ خواتین اکثر اپنے شوہروں سے چھپا کر رکھتی ہیں“

شادی کا مطلب ہی اپنی زندگی کو کسی اور کے ساتھ بانٹنا ہوتا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں جہاں عورت خود کو اپنے شوہر اور خاندان کے مطابق ڈھالنا ہوتا ہے یہ کوٸ آسان کام نہیں۔ اگرچہ ہر عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی ہر بات شوہر سے شٸیر کرے لیکن عملاً کچھ باتیں ایسی ضرور ہوتی ہیں جو وہ بتا نہیں پاتیں۔سسرال والوں کی جانب سے پیدا ہونے والی مشکلات وہ سر فہرست بات ہے جس کا ذکر بہت کم خواتین اپنے شوہر کے ساتھ کرپاتی ہیں۔ دراصل نۓ ماحول میں خود کو ڈھالنا تقریباً ہر نٸ دلہن کے لٸے ایک مشکل کام ہوتا ہے۔ اس دوران عورت کو اپنے سسرال کے اختلافات، تنقید اور بعض اوقات طعنوں اورطنز کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے میں وہ خاموش رہ کر گزر بسر کرتی ہیں، کچھ ہوتی ہیں جو آواز اٹھاتی ہیں اور بہت کم ہوتی ہیں جو اپنے یہ مساٸل کھل کر شوہر کے سامنے بیان کر پاتی ہیں۔ شادی کے بعد ہر جوڑے کو مل جل کر مالی معاملات چلانے پڑتے ہیں۔اگرچہ یہ معاملات عموماً مل کر ہی چلاۓ جاتے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ عورت اپنے ہر مالی فیصلے کے متعلق شوہر کو آگاہ کرے۔ دراصل اکثر خواتین کچھ نا کچھ رقم بچا کر رکھتی ہیں تا کہ مشکل وقت میں کام آۓ، اور عموماً شوہر اس ہنگامی بچت سے بے خبر ہوتا ہےعین ممکن ہے کہ ماضی میں خاتون کا کسی کے ساتھ تعلق رہا ہو یا کسی میں دلچسپی رہی ہو۔ یہ بھی ایک ایسا معاملہ ہے جس کا ذکر خواتین اپنے شوہر سے نہیں کرتیں کیونکہ ان کی ازدواجی زندگی پر اس کا تباہ کن اثر پڑ سکتا ہے۔ ہر کسی کی زندگی میں کوٸ ایسا راز ہونا ایک فطری بات ہے لیکن مرد کبھی اس بات کو پسند نہیں کرتے۔ کچھ خواتین صاف گوٸ اور بھروسے کی نیت سے بعض اوقات اپنی کوٸ بات بتا بھی دیتی ہیں لیکن عموماً اس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلتا۔ شادی کا اہم مقصد جسمانی ضروریات کی تکمیل بھی ہے۔ اگرچہ یہ فطری ضروریات عورت اور مرد دونوں میں پاٸ جاتی ہیں لیکن ضروری نہیں کہ ہمہ وقت ان کا ذہن اسی جانب مرکوز ہو۔ مردوں کے لٸے تو آسان ہے کہ جب چاہیں اس معاملے میں دلچسپی نا لیں لیکن خواتین کسی وقت ماٸل نا بھی ہوں تو انکار کرنا ان کے لٸے ممکن نہیں ہو پاتا۔ شاید ان کے انداز و اطوار بتا رہے ہوتے ہیں کہ اس وقت وہ جسمانی معاملے کی جانب ماٸل نہیں لیکن ان کی زبان پر یہ بات کبھی نہیں آپاتی

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *