شادی میں کیا تعلق ہے

”کسی اجنبی یا اپنے سے ہاتھ ملانے اور شادی میں کیا تعلق ہے؟“

محققین نے کہا ہے کہ مضبوطی کے ساتھ مصافحہ کرنے والے حضرات کامیاب ازدواجی زندگی گزارتے ہیں اور ان میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔ آن لائن جریدے ایس ایس ایم پاپولیشن ہیلتھ میں شائع ہونے والے مقالے میں محققین کا کہنا ہے کہ غیر شادی شدہ حضرات کے مقابلے میں شادی شدہ حضرات زیادہ مضبوطی اور گرم جوشی سے مصافحہ کرتے ہیں تاہم خواتین میں یہ معاملہ برعکس ہے۔ تحقیق کاروں نے یہ بھی کہا ہےکہ مبوطی کے ساتھ مصافحہ کرنے والے افراد میں امراض قلب میں مبتلا ہونے کے امکانات بھی کم ہوتے ہیں اور ایسے افراد طویل عمر پاتے ہیں یہ تحقیق کولمبیایونیورسٹی کے میل مین پبلک ہیلتھ اسکول اور کولمبیا ایجنگ سینٹر میں پانچ ہزار نو افراد پر کی گئی ان افراد کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا پہلے گروپ میں ان افراد کو رکھا گیا جو 1923 سے 1935 کے درمیان پیدا ہوئے جبکہ دوسرے گروپ میں1936 سے 1948 کے درمیان پیدا ہونے والے افراد کو رکھا گیا تحقیق سے پتہ چلا کہ 59سے71 سال کی عمر والے حضرات کامیاب ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور یہ تمام افراد مضبوط مصافحہ کرتے ہیں جبکہ اسی عمر کے غیر شادی شدہ حضرات کمزور مصافحہ کرنے والے پائے گئے اور وہ امراض قلب میں مبتلا تھے۔ماہرین کے مطابق مضبوط اور گرم جوش مصافحہ سماج میں مضبوط اور خوشگوار روابط کے ساتھ لوگوں سے گھل مل جانے کی عادت کا اظہار کرتا ہے، ایسے لوگ پرجوش اور مہمان نواز ہوتے ہیں ان کی سماجی سرگرمیاں زیادہ ہوتی ہے اور یہ سب ایک کامیاب ازدواجی زندگی کی مرہون منت ہے۔اس کے برعکس غیر شادی شدہ افراد اکیلے پن کے باعث مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں اور سماج سے بے دلی نے ان کی شخصیت پر گہرا اثر ڈالا ہوتا ہے جو ان کے مردگی کے ساتھ کئے گئے مصافحے سے صاف پتہ چل جاتا ہے۔ آرٹیکل کو لائک اور شیئر کریں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *