سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی

سفری پابندیاں ختم ، 3 ممالک سے مسافروں کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل گئی

ریاض ( 08 ستمبر 2021ء ) سعودی عرب کی جانب سے 3 ممالک کے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں ختم کردی گئیں۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے بدھ 8 ستمبر سے متحدہ عرب امارات ، جنوبی افریقہ اور ارجنٹائن پر کورونا کی وجہ سے عائد کی گئی ‏سفری پابندیاں ختم کردی ہیں ، ان ممالک کے لوگوں کو ‏ہوائی اڈوں، بحری اور زمینی سرحدوں کے ذریعے مملکت کی جانب سفر کرنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ سعودی شہریوں کو بھی اجازت دے دی گئی ہے کہ وہ اب ان 3 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔اس ضمن میں سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ و امیگریشن نے ایک بیان میں تفصیلات سے آگاہ کیا ، جن کے تحت کورونا ویکسین کی دونوں خوراک نہ ‏لینے والے سعودی شہری بیرون ملک نہیں جاسکتے ، کیوں کہ بیرون مملکت سفر کے لیے مکمل ویکسی نیشن لازمی شرط ہے تاہم چند ایسے زمرے ‏میں جن میں شامل افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا ، سعودی وزارت صحت نے جن افراد کو مستثنیٰ قرار دیا وہ اگر بیرون مملکت جائیں تو ویکسین کی دونوں خوراکوں ‏کی شرط عائد نہیں ہوگی اسی طرح 12 سال سے کم عمر کے بچوں پر بھی یہ پابندی لاگو نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے رواں برس 3 جولائی کو متحدہ عرب امارات سمیت متعدد ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں ، جس کا اعلان سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے کیا اور بتایا کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بعض ممالک کے لیے سفر کو محدود کیا گیا اور ایتھوپیا، ویتنام ، متحدہ عرب امارات اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کی سعودی عرب میں داخلے پر پابندی لگادی گئی ، ان ممالک کے سفر کے خواہش مند افراد کو پہلے مجاز حکام سے اجازت لینے کا پابند کیا گیا جب کہ جن ممالک کے سفر پر پابندی عائد کی گئی ان کے لیے فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا تھا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *