سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ

سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ ، ایک اور شہزادی چل بسیں

سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئی ہیں۔عرب میڈیا
ریاض ( ۔ 12 ستمبر 2021ء ) سعودی عرب کے شاہی خاندان پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جہاں سعودی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز کا رضائے الٰہی سے انتقال ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود دارالحکومت ریاض میں انتقال کرگئی ہیں ، اس حوالے سے ایوان شاہی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادی دلال بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ پیر کے روز بعد از نماز عصر ریاض کی جامع مسجد ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی ، اس موقع پر شاہی خاندان نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متوفیہ کی بلندی درجات اور جنت میں اعلیٰ مقام کلئے دعا بھی کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 31 اگست کو سعودی شہزادی جواہر بنت عبد العزیز بن عبد اللہ جلوی کا بھی انتقال ہوگیا تھا جب کہ عید کے پہلے روز ہی سعودی شاہی خاندان کو اس وقت صدمہ اٹھانا پڑا جب سعودی فرمانروا کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ فہد بن سلمان کی بیوہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بھاوج شہزادی نوف بن خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمان السعود انتقال کر گئیں، ان کے شوہر شہزادہ فہد2001ء میں 46 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔ شہزادی نوف ، شاہ عبدالعزیز کی نواسی اور شہزادی جوہرہ کی بیٹی تھیں ، ان کی نماز جنازہ گزشتہ بُدھ کے روز ریاض کی امام ترکی جامع مسجد میں ادا کی گئی ، جس میں شاہی خاندان کے اہم افراد نے شرکت کی ، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ اس سے چند روز قبل شہزادی الجوہرہ بنت محمد بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعودانتقال کر گئیں جب کہ اس سے پہلے سعودی شہزادہ مشاری بن منصور بن مشعل کی والدہ اور پھر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز السعود کی والدہ انتقال کر گئی تھیں ، اپریل کے مہینے میں ہی شاہی خاندان کے معروف شہزادے بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمن ال سعود انتقال کر گئے تھے ، ان کی ریاض شہر میں تدفین کی گئی ، مرحوم شہزادہ بندر بن فیصل سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نواسے تھے ، ان کے پسماندگان میں 13 بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں ، شہزادہ بندر کے ایک بیٹے شہزادہ سعود بن بندر معروف شاعر بھی ہیں۔ مارچ کے مہینے میں شہزادہ بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کر گئے تھے ، ماہ فروری کے آخری ہفتے میں شہزادہ فہد بن محمدبن عبدالعزیز السعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے، ان کے انتقال سے چند روز قبل شاہی خاندان کی معروف شخصیت شہزادی لمیا بنت ھذلول بن عبدالعزیز آل سعود انتقال فرما گئی تھیں ، شہزادی لمیا کی وفات سے دو روز قبل سعودی شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئی تھیں ، شہزادی دنا شہزادہ عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز کی بیٹی تھیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *