سرمایہ کاری پاکستان لے آیا

وزیراعظم عمران خان کی یقین دہانی پر پاکستانی شہری اربوں روپے کی خطیر سرمایہ کاری پاکستان لے آیا

اسلام آباد (6ستمبر 2021) 42 سال بعدعالمی شہرت یافتہ ہلٹن ہوٹلز کی پاکستان میں واپسی، پاکستانی شہری اربوں روپے کی خطیر سرمایہ کاری پاکستان لے آیا، وزیراعظم عمران خان کے مطالبے پر پاکستان چھوڑکردبئی منتقل پاکستانی شہری وطن واپس لوٹ آیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی تھی، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو یقین دہانی کروائی تھی کہ اگر وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرتے ہیں تو اُن کے سرمائے کا تحفظ کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو اعتماد دلانے کے بعد اب تک کی اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔ کراچی میں حالات خراب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے والا پاکستانی شہری پاکستان واپس لوٹ آیا ہے اور واپسی میں اپنے ساتھ 25ملین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری بھی ساتھ لے آیا ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *