سب سے بڑی پابندی ختم کر دی گئی

سعودی عرب جانے والے جشن منائیں۔۔۔ایک اور سب سے بڑی پابندی ختم کر دی گئی

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی داخلی پروازوں میں آج سے تمام نشستیں استعمال ہوں گی، سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مملکت نے اندرون ملک پروازوں پر نشستیں چھوڑنے کی پابندی ستمبر 2021 سے ختم کردی، اب داخلی پروازوں سے سفر کے وقت تمام نشستیں مصروف ہوں گی۔ سعودی حکومت نے یہ اقدام داخلی پروازوں کے مسافروں پر کورونا ویکسین کی دونوں خوراکوں کی شرط عائد کرنے کے بعد اٹھایا ہے، مسافروں کو مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی۔ داخلی پرواز سے ایسا کوئی شخص جس نے ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں سفر نہیں کرسکے گا۔ خیال رہے کہ دو خوراک کی پابندی سے بارہ برس سے کم عمر کے بچے اور صحت اداروں کی جانب سے مستثنی کیسز خارج ہوں گے، البتہ ماسک کا استعمال لازمی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *