سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کی گئی

سید علی گیلانی کی میت سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کی گئی ، ویڈیو وائرل

سری نگر ( 02 ستمبر 2021ء ) حریت رہنماء سید علی گیلانی کی میت سبز ہلالی پرچم میں سپرد خاک کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سید علی گیلانی کی میت کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا اور ان کی نمازہ جنازہ کے موقع پر شرکاء نے آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے تاہم جنازے میں صرف قریبی رشتے داروں اور پڑوسیوں کو شرکت کی اجازت دی گئی جس کے بعد بھارتی قابض فوج نے میت چھین کر زبردستی حیدر پورہ قبرستان میں تدفین کردی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کے اہل خانہ حریت لیڈر کی تدفین مزار شہدا میں کرنا چاہتے تھے ، بھارتی فورسز کی جانب سے حریت رہنماء کی تدفین زبردستی حیدرپورہ میں ہی کر دی گئی جہاں سیدعلی گیلانی کی تدفین صبح ساڑھے 4 بجے کی گئی ، ان کی تدفین انتہائی سخت سیکیورٹی میں کی گئی اس موقع پر مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ کیا گیا ، انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی جب کہ سید علی گیلانی کے رہائشی علاقے حیدر پورہ میں گھر کے اطراف خار دار تاریں لگا کر راستے بند کر دیے گئے ، سری نگر کے مرکز ی لال چوک میں بھی پولیس اہلکاروں نے رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور صحافیوں کو کوریج سے بھی روک دیا گیا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *