زیر اہتمام نمائش میں شرکت اورغیررسمی گفتگو

*عمران خان اور سردار تنویر الیاس کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام نمائش میں شرکت اورغیررسمی گفتگو*

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان اور سینئر وزیر آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام پاکستان پراپرٹی اینڈ ہاؤسنگ و کنسٹرکشن ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔وزیراعظم عمران خان نے سردار تنویر الیاس سے غیر رسمی گفتگو میں انکو آزاد کشمیر میں پارٹی کی جیت پر مبارکباد پیش کی اور انکی الیکشن میں پارٹی کے لیے کاوشوں کو سراہا سردار تنویر الیاس کا عمران خان سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے لوگوں نے آپ کے وژن اور نظریہ کو ووٹ دیا، پارٹی کی کامیابی تحریک انصاف کی کامیاب معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ملاقات میں آزاد کشمیر میں سیاحت کے پوٹنشل اور اس کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے گفتگو کرتے ہوۓ سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ وہ آزاد کشمیر میں رہ بھی کر پاکستان کے مختلف چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام ایسے ایکسپو کا انعقاد کرائیں گے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوے وزیراعظم عمران خان نے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس کی کاوشوں کو سراہا اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوۓ بعض اہم مطالبات پر فوری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیاس نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایکسپو کے انعقاد سے دس لاکھ گھر بنیں گۓ جبکہ ملک میں 2.5 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی-ایکسپو میں چئیرمین سردار گروپ آف کمپنیز و صدر تمیمی گلوبل سردار محمد الیاس خان نے خصوصی شرکت کی-پاکستان پراپرٹی اینڈ ہاؤسنگ و کنسٹرکشن ایکسپو ملکی تاریخ کا پہلا ایکسپو ہے جس میں صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان نے شرکت کی-پاک چائنہ سینٹر میں ایکسپو 3 سے 5 ستمبر تک جاری رہے گی۔نمائش تعمیراتی شعبے میں کاروبار اور سرمایہ کاری کےوسیع مواقع اجاگر کرے گی۔تعمیراتی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی اور استحکام میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے-تعمیراتی شعبے کی ترقی سے 40 منسلک صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا جبکہ روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *