دو شیزہ عمار بن گیا

”لاہور جنرل ہسپتال میں جنس تبدیلی کا پہلا کامیاب آپریشن ، دو شیزہ عمار بن گیا“

لاہور( این این آئی)لاہورجنرل ہسپتال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا منفرد اور پیچیدہ آپریشن کر کے میٹرک کی طالبہ عمارہ لڑکا بن گیا۔ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ پلاسٹک سرجری ڈاکٹر رومانہ اخلاق کی سربراہی میں اسٹنٹ پروفیسرز ڈاکٹر محمد نصر اللہ اور ڈاکٹر محمد عمران نے 4گھنٹے کی پیچیدہ مگر کامیاب سرجری کر کے جنس تبدیلی کا عمل مکمل کیا جس کے بعد والدین نے نیا نام عمار رکھ دیا مریض کے مکمل طور پر صحتیاب ہونے پراسے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے ایل جی ایچ میں پلاسٹک سرجری کے ذریعے جنس تبدیلی کے پہلے کامیاب آپریشن پر ڈاکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کی پیشہ وارانہ مہارت اور قابلیت کا عملی ثبو ت ہے جو انتہائی قابل ستائش اور لائق تحسین ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *