خواتین کو پسند کرتے ہیں

”شریک حیات کے انتخاب کے لیے مرد کیسی خواتین کو پسند کرتے ہیں؟“

مرد شریک حیات کے انتخاب میں حسن کی بجائے عورت کی ذہانت کو ترجیح دیتے ہیں یہ انکشاف ایک حالیہ برطانوی رپورٹ میں کیا گیا ہے برطانوی یونیورسٹی کے سروے نے گزشتہ کئ بار کے سروے کے نتائج کی تصدیق کر دی ہے ایک بار پھر یہ بات سامنے آئی ہے کہ مرد اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب ذہانت کی بنیاد پر کرتے ہیں تاکہ وہ ذمہ دار ماں بن سکے۔ سروے میں شامل ایک مرد پروفیسر کا کہنا ہے.کہ مرد عورت کے ظاہری حسن سے نہیں بلکہ ذہانت سے متاثر ہوکر اسے شریک حیات چنتا ہے۔ برطانوی پروفیسر کا کہنا تھا کہ جب کسی عورت کی خوبصورتی کی بات ہو تو سروے نتائج کے مطابق مرد پتلی دبلی عورتوں کو نہیں بلکہ ایک حد تک موٹی عورت کو پسند کرتے ہیں تاکہ وہ ایک صحت مند بچے کو جنم دے سکے۔ مردوں کے نزدیک نوجوان، صحت مند اور مستقل جینز کی مالک خواتین کامیاب ترین لائف پارٹنر بنتی ہیں۔ سروے کے مطابق مردوں کا کہنا ہے کہ ذہانت خاتون کی سب سے اہم خوبی ہے جو اسے طویل عرصے تک شریک حیات رکھنے میں مددگار اور بچوں کی پرورش میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آرٹیکل کو لائک اور شیئر کریں

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *