خصوصی انعام کا اعلان

دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کے لئے خصوصی انعام کا اعلان

دبئی ( 10 ستمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات کی حکومت نے دبئی ایکسپو میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افراد کے لئے خصوصی انعام کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپو 2020ء میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیر ملکی افراد کے لئے خصوصی انعام کا اعلان کیا گیا ہے ، جس کے تحت ایکسپو میں 200 سے زائد پویلینز کو دیکھنے آنے والے یو اے ای کے رہائشیوں اور غیر ملکیوں کو خصوصی پاسپورٹ بطور سوینیئر دیا جائے گا ، یہ پاسپورٹ ایکسپو 2020ء دبئی کے تمام آفیشل اسٹورز پر 20 درہم کی قیمت پر دستیاب ہوگا ، اس کے علاوہ یہ دبئی ایئرپورٹس کے ٹرمینل تھری اور آن لائن ایکسپو اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ پاسپورٹ نمائش میں آنے والوں کو 182 روزہ ایونٹ میں زیادہ سے زیادہ پویلینز دیکھنے کی ترغیب دے گا اس کے علاوہ دبئی ایکسپو کے اختتام پر انہیں اپنی یادگاروں کو سنبھالنے کا موقع بھی فراہم کرے گا ، یہ پاسپورٹ بالکل عام پاسپورٹ جیسا ہوگا اور اس کے 50 صفحات کے ڈیزائن اور تصویریوں کو نمائش کے موضوعاتی پویلینز ممکن مشن ، مواقع والا پویلین ، الف ، موبیلٹی پویلین اینڈ ٹیرا اور پائیداری پویلین سے آراستہ کیا گیا ہے ، خصوصی پاسپورٹ کے صفحات پر کراؤن جیول مقام الوصل پلازہ ، دبئی کے دیگر لینڈ مارک اسکائی لائن اور ملک کے دیگر شاندار مقامات کی تصاویر ہوں گیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *