خدمات پر فیس وصولی

سعودی عرب میں میتوں کی تدفین سے متعلق خدمات پر فیس وصولی

ریاض (این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) سعودی عرب میں با خبر ذرائع نے سوشل میڈیا پر زیر گردش ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ میتوں کی تدفین سے متعلق خدمات پر بلدیہ کی جانب سے فیس وصول کی جا رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مذکورہ ذرائع نے بتایاکہ یہ زیر گردش پیغامات بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے کوئی فیصلہ جاری نہیں ہوا ۔واضح رہے کہ یہ افواہ کئی برسوں سے پھیلائی جا رہی ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کئی بار اس کی تردید کی جا چکی ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *