حکومت نے انتباہ جاری کر دیا

پاکستان ”30ستمبر کے بعد بغیر ویکسی نیشن فیکٹری، کارخانوں او رصنعتی اداروں میں کام کی اجازت نہیں ہوگی ، حکومت نے انتباہ جاری کر دیا“

لاہور( این این آئی) محکمہ محنت پنجاب کاکوروناکی چوتھی لہر کے پیش نظر اہم فیصلہ سامنے آگیا،ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے پابندی عائد کر نے کا فیصلہ کر لیا گیا۔محکمہ محنت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیرویکسی نیشن ورکرز صنعتی اداروں میں کام نہیں کرسکیں گے۔ اس حوالے سے وزیرمحنت پنجاب عنصرمجیدخان نے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔عنصرمجید خان کا کہنا ہے کہ 30ستمبر کے بعد بغیر ویکسین نیشن کام کی اجازت نہیں ہوگی فیکٹری، کارخانوں، صنعتی اداروں میں بغیرویکسین کام کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہرشہری کی ویکسی نیشن کی ہدایات کی گئی ہیں صنعتی اداروں کے مالکان اپنے ملازمین کی کوروناویکسی نیشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ محنت کے افسران تمام کاروباری اداروں کاوزٹ کریں گے افسران تمام کاروباری اداروں میں ایس اوپیزکی پابندی یقینی بنائیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *