ترکی اور قطرسے معاونت مانگ لی

افغانستان میں نئی حکومت کی تشکیل:طا-لبان نے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطرسے معاونت مانگ لی

کابل(-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 ستمبر ۔2021 ) افغانستان میں نئی حکومت کے کی تشکیل میں معاونت کے لیے طا-لبان نے پاکستان ، چین، روس، ایران، ترکی اور قطر کو شرکت کی دعوت دیدی ہے افغان ذرائع ابلاغ نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ نئی حکومت کے لیے بات چیت مکمل ہو گئی ہے اس سلسلے میں جلد تاریخ کا اعلان کیا جائے گا. چند روز قبل معاون ترجمان افغان طا-لبان بلال کریمی نے کہا تھا کہ نئی حکومت کا جلد اعلان کریں گے تاخیر نہیں ہو گی دوسری جانب ترجمان افغان طا-لبان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ ط-البان نے پنج شیر پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے.افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان طال-بان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پنج شیر میں جھڑپوں کے دوران کئی باغی جنگجو ہلاک اور کئی فرار ہو گئے ہیں جس کے بعد پنج شیر کے عوام باغی کمانڈروں کی شر سے آزاد ہو گئے. انہوں نے کہا کہ پنج شیر پر کنٹرول کے بعد افغانستان جنگ سے پاک ہو گیا ہے اور افغان عوام اب امن کے ساتھ زندگی گزاریں گے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ پنج شیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے گزشتہ روز پنج شیر میں قومی مزاحمتی فورس کے سربراہ احمد مسعود نے طا-لبان سے جنگ روکنے کی مشروط پیشکش کی تھی.

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *