بھاری ذخائر دریافت کر لیے گئے

لکی مروت میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت کر لیے گئے

اسلام آباد ( 08 ستمبر 2021ء) : او جی ڈی سی ایل نے لکی مروت میں گیس کے بھاری ذخائر دریافت کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں واقع کاواگڑھ فارمیشن پر ولی کنواں نمبر 1 پر گیس و کنڈنیسٹ کے بھاری ذخائر دریافت کرلیے گئے ہیں۔ قومی اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقہ ایف آر لکی مروت میں واقع کاواگڑھ فارمیشن پر اپنی مہارت اور کاوشوں سے ولی کنواں نمبر 1 پر گیس و کنڈنیسٹ کے بھاری ذخائر دریافت کیے۔ولی ایکسپلوریشن لائسنس کے آپریٹر کی حیثیت سے اوجی ڈی سی ایل اس ایکسپلوریشن بلاک میں 100 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی مالک ہے۔ تیل و گیس کے یہ بھاری ذخائر فرنٹیئر ریجن لکی مروت میں دریافت کیے گئے۔ولی کنواں نمبر 1 کا اسٹرکچر او جی ڈی سی ایل نے اپنے انجنئیرز کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈرل اور ٹیسٹ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 32/64 چوک سائز پر 2800 پی ایس آئی ویل ہیڈ فلوئنگ پریشر پر چیک کرنے کے بعدکنویں سے 11.361 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ (ایم ایم سی ایف) یومیہ گیس اور 895 بیرل یومیہ کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہو گی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز صوبہ خیبر پختونخوا میں تیل اور گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے۔ کمپنی یومیہ11.361 ملین اسٹینڈرڈ مکعب فٹ گیس ،895 بیرل خام تیل فراہم کرے گی۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں پاکستان میں تیل اور گیس کی دریافت سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ، رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں تیل کی پیداوار میں 6 فیصد کمی ہوئی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *