بڑی خوشخبری

وہ گاڑی جسے ’ٹیوٹا ‘ نے پاکستان میں تیار کرنے کا اعلان کر دیا! کتنی سرمایہ کاری کی جائے گی؟ بڑی خوشخبری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔ نجی ٹٰ وی اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ حکومت کی آٹو پالیسی کے ثمرات نمایاں نظر آنے لگے ، انڈس موٹر نے پاکستان میں ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 100 ملین ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے سرمایہ کاری ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں اورمقامی پیداوار کےلیےہے، فیصلہ فنانس ایکٹ2021 ،ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں میں مراعات کی بنیاد پرکیا۔ انڈس موٹر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری اپ گریڈنگ، توسیع ، پرزوں کی پیداوار کی تیاری کیلئے ہے، انڈس موٹر جلد پہلی لوکل ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی تیار کرے گی۔ دوسری جانب اس حوالے معاون خصوصی شہبازگل نے سماجی رابطے پر پیغام میں کہا کہ انڈس موٹر ہائبرڈ کاربنانےمیں100ملین ڈالرسرمایہ کاری کرے گی، الیکٹرک، ہائبرڈگاڑیوں سےسرمایہ کاری،روزگارکے نئے مواقع پیدا ہں گے ، یہ سرمایہ کاری ایندھن بچت ، فوسل فیول مد میں زرمبادلہ بچانےکاباعث ہوگی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *