ان کے منفرد معنی جو آپ کو بھی پسند آئیں گے

رومیسہ ! خوبصورت ۔۔ پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکرز کے نام اور ان کے منفرد معنی جو آپ کو بھی پسند آئیں گے

کسی بھی جوڑے کے لیے سب سے خوبصورت ترین احساس ہوتا ہے جب وہ ماں باپ بنتے ہیں، ننھا مہمان جب ان کی گود میں آتا ہے تو احساسات ہی کچھ مختلف ہوتے ہیں۔ ماں باپ بچوں کے ناموں کی لسٹ پیدائش سے قبل ہی بنانا شروع کر دیتے ہیں۔ ان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ نام مختصر اور منفرد رکے جائیں تاکہ پکارنے میں آسان لگیں۔ناموں کے معنی شخصیت پر براہِ راست اثر کرتے ہیں، تاہم آج ہم آپ کو مشہور ٹاک ٹاکرز لڑکیوں کے کچھ نام اور ان کے معنی بتانے جا رہے ہیں۔1: اریکہ حقپاکستان کی نامور ٹک ٹاکر اریکہ حق جن کی شہرت ناصرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہے، ان کو لوگ بے حد پسند کرتے ہیں۔ اریکہ ناصرف ایک ٹاک ٹاکر ہیں بلکہ مشہور انسٹاگرامر بھی ہیں۔ اریکہ نام سننے میں کافی منفرد اور دلچسپ ہے جبکہ اس کے معنی ہیں ‘پھول’۔2: نوشیننوشین سید ایک اور پاکستانی ٹک ٹاکر ہیں جنہیں ان کے اصل نام یعنی نوشین سے کوئی نہیں جانتا، انہیں ڈولی کے نام سے لوگ جانتے ہیں جبکہ ٹک ٹاک پر ان کا نام بھی اسی آئی ڈی سے ہے۔ نوشین کے معنی ہیں ‘شیریں، میٹھی، خوش ذائقہ، مٹھاس اور پیاری’ جبکہ یہ نام فارسی زبان کا ہے۔3: جنتجنت مرزا سے کون ناواقف ہو گا، نا صرف ٹک ٹاک بلکہ یہ لالی ووڈ کی فلموں سے اداکاری کے میدان میں بھی انٹری دے چکی ہیں۔ جنت کے معنی نام میں ہی عیاں ہیں جو کہ ‘بہشت٬ باغ، خلد، فردوس’ کے ہیں۔4: الشبہالشبہ انجم ٹک ٹاکر جنت مرزا کی چھوٹی بہن ہیں۔ الشبہ بھی ایک ماڈل اور اداکارہ ہیں، یہ نام اردو زبان کا ہے جس کے معنی ہیں ‘خیال رکھنے والی، معصوم اور سادہ’۔ یہ نام پہلے اگرچہ زیادہ سننے میں نہیں آتا تھا لیکن اب کافی لوگ یہ نام اپنی بچیوں کا رکھتے ہیں۔5: کنولکنول آفتاب کا شمار پاکستان کی ان ٹک ٹاکرز میں ہوتا ہے جن کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ یہ نا صرف ایک ٹک ٹاکر بلکہ پروگرام کی میزبانی بھی کرتی ہیں۔ یہ نام اردو زبان کا ہے جبکہ کنول ایک ‘پھول کا نام’ ہے جبکہ نام کے مطلب میں ‘نیلوفر’ بھی آتا ہے۔6: مناہلمناہل ملک کافی نامور ٹک ٹاکر ہیں، یہ نام مختصر ہونے کے ساتھ ساتھ کافی منفرد بھی ہے۔ مناہل نام اردو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں ‘جنت کا دروازہ، بہشت کا دروازہ’۔7: رومیسہٹک ٹاک پر لاکھوں کے قریب فالوورز رکھنے والی اور خوبصورت چہرے کے تاثرات دینے والی رومیسہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ اپنی ماہرانہ اداکاری کی صلاحیتوں کے باعث انہیں لوگ بہتپسند کرتے ہیں۔ رومیسہ کے معنی ہیں ‘پھولوں کا گلدستہ،خوشنما،خوبصورت’۔8: ریجاریجا جیلانی ٹک ٹاک پر ہی نہیں بلکہ انسٹاگرام پر بھی کافی مشہور شخصہت ہیں۔ ریجا مختصر سا نام ہے جس کے معنی ہیں ‘خواہش, امید’۔9: حورحور ماہاویرا پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکر ہیں۔ حور عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ‘حسین، نفیس، ۔ خوبصورت، خوش شکل، جنتی عورت’۔10: سحر سحر حیات کے ٹک ٹاکرز کے فالوورز کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ سحر عربی زبان کا نام ہے جس کے معنی ہیں ‘صبح’۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *