امارات آنیکی اجازت دیدی

یو اے ای نے واپسی کے منتظر پاکستانیوں اور دیگر غیرملکیوں کو امارات آنیکی اجازت دیدی

ابو ظہبی ( 10 ستمبر 2021ء ) متحدہ عرب امارات نے ویکی نیشن مکمل کرانے والے پاکستانیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو ملک واپس آنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین لگوانے والے ایسے غیر ملکی جن کے پاس درست رہائشی ویزا ہے انہیں 12 ستمبر 2021 سے یو اے ای واپس آنے کی اجازت ہو گی ، یہ اعلان نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (آئی سی اے) کی جانب سے کیا گیا۔اس فیصلے کے تحت پاکستان ، بھارت ، بنگلہ دیش ، نیپال ، سری لنکا ، ویت نام ، نمیبیا ، زیمبیا ، جمہوری جمہوریہ کانگو ، یوگنڈا ، سیرالیون ، لائبیریا ، جنوبی افریقہ ، نائیجیریا اور افغانستان سے آنے والے مسافروں کو متحدہ عرب امارات واپسی کی اجازت دی گئی ہے جس کے لیے ضروری ہے کہ مسافروں نے عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ کورونا ویکسین لگوائی ہو۔بتایا گیا ہے کہ یو اے ای آنے کے خواہشمند مسافروں کو لازمی طور پر فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت (ICA) کی ویب سائٹ کے ذریعے پہلے درخواست دینا ہوگی جہاں ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد اپنے ملک سے متحدہ عرب امارات روانگی کے وقت ویکسی نیشن کا منظور شدہ سرٹیفکیٹ بھی پیش کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ کسی بھی منظور شدہ لیبارٹری سے حاصل کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ کا منفی نتیجہ جو کہ روانگی سے 48 گھنٹوں کے اندر کیا جاتا ہے جس میں کیو آر کوڈ ہوتا ہے ، اسے بھی روانگی سے پہلے پیش کرنا ضروری ہے، اپنے ملک سے طیارے میں بورڈنگ سے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ بھی کرانا ہوگا اور یو اے ای پہنچنے کے بعد کورونا ایس او پیز کے تحت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے چوتھے اور آٹھویں دن ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کرانا ہوگا تاہم 16 سال سے کم عمر کے بچے اس طریقہ کار سے مستثنیٰ ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *