اقوام متحدہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اورسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (04 ستمبر2021ء) وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے افغانستان میں امن، استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں تنازع ختم ہونے سے ہی افغان عوام کو پائیدارامن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی، افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماوَں کے درمیان افغانستان کی صورتحال میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں امن، استحکام اور سیاسی تصفیے کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماوَں نے افغانستان میں انسانی صورتحال پر خصوصی طورپربات کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری تنازعے کو ختم کرنے کا موقع ضائع نہیں کیا جانا چاہیے، تنازع ختم ہونے سے ہی افغان عوام کو پائیدار امن، سلامتی اور خوشحالی حاصل ہوگی، افغانستان میں معاشی استحکام کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، عالمی برادری افغان عوام کی خوشحالی کیلئے مزید کردار ادا کرے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف سیکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوگی بلکہ افغانوں کاانخلا بھی رکےگا۔ دوسری جانب ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سینئر پاکستانی حکام کے وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے ہیں، ذرائع مقامی نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستانی وفد افغان شوریٰ کی دعوت پر دورہ کر رہا ہے دورہ کے دوران پاکستانی حکام کی طالبان قیادت سے پاک افغان سیکیورٹی ،اقتصادی اور دیگر امور پر بات ہو گی۔افغانستان کے دارلحکومت کابل پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے کہا کہ میری کابل میں جو بھی ملاقاتیں ہوں گی ان کا انتظام پاکستانی سفیر کریں گے، پاکستان ماضی میں افغانستان کی مدد کرتا آیا ہے اور مستقبل میں بھی افغان امن کے لئے کام کرتے رہیں گے، پریشان ہونے کی ضرورت نہیں سب ٹھیک ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *