افغان ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

ڈی جی آئی ایس آئی کی گلبدین حکمت یار سے ملاقات، کیا باتیں ہوئیں؟ افغان ٹی وی نے بڑا دعویٰ کردیا

کابل ( آن لائن) پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار سے ملاقات کی ہے۔افغان ٹی وی چینل طلوع نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی نے ہفتے کو کابل پہنچنے کے بعد طا-لبان رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس کے بعد رات کو ان کی گلبدین حکمت یار سے کابل میں ہی ملاقات ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی اور گلبدین حکمت یار کی ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور افغانستان میں اتحادی حکومت کے قیام پر تبادلہ خیال ہوا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز جنرل فیض حمید کابل پہنچے تو ایئر پورٹ پر ہی انہیں صحافیوں نے گھیر لیا تھا۔ ایک صحافی نے ان سے سوال پوچھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے؟ اس پر ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، سب اچھا ہوگا۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *