”افغانستان کی صورتحال : اہم خبر آگئی“

”افغانستان کی صورتحال : اہم خبر آگئی“

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے خصوصی نمائندوں اورسفیروں کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چین ‘ایران‘ تاجکستان‘ ترکمانستان اور ازبکستان کے نمائندے شریک ہوئے۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان میں امن پورے خطے کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے ۔اس موقع پر افغانستان کے ہمسائیہ ممالک کے خصوصی نمائندوں اور سفیروں نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ آپس میں قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے افغانستان کے لئے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے کہا ہے کہ ایک خوشحال اور پرامن افغانستان عوامی سطح پر مضبوط روابط ، بڑھتی ہوئی تجارت ، علاقائی روابط اور معاشی استحکام کو فروغ دے گا۔مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور مستحکم افغانستان سے ملنے والے نئے مواقعوں کے ادراک کے لئے علاقائی سوچ پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ۔ دفتر خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا۔ محمد صادق نے اپنے ہم منصبوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہمسائیہ ممالک کے ساتھی اس بات پر متفق تھے کہ افغانستان میں ا من پورے خطے کی سلامتی ، استحکام اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *