اسلام آباد کی مفت سیر کرانے کااعلان کر دیا ؟

ہوجائو تیار:وزیرمملکت زرتاج گل نے پاکستان کے کس شہر کے عوام کو اسلام آباد کی مفت سیر کرانے کااعلان کر دیا ؟

ڈیرہ غازی خان (بیورورپورٹ) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح خود مختار، نڈر اور بہادر رہنما تھی جنہوں نے تحریک آزادی میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا گرلز گائیڈ اور بوائز سکاؤٹ نظم و ضبط کے لحاظ سے اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے گرلز گائیڈ کو در پیش مسائل انشاء اللہ بہت جلد حل کرائیں گے گرلز گائیڈ بوائز سکاؤٹ آفس میں ٹف ٹائل اور بوسیدہ عمارت کی مرمت جلد از جلد کروائیں گے یہ بات انہوں نے گذشتہ روز گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں ڈی ای او (زنانہ) ایجوکیشن، ڈپٹی ڈی ای او (زنانہ) جنگلات آفس کے نمائندگان، خواتین سکول ایجوکیشن کے نمائندگان، میڈم فرزانہ بخاری ، میڈم شائستہ ،ڈاکٹرروشنک نوراور طلبہ نے محترمہ زرتاج گل سے 300پودے وصول کیے گائیڈز طلبہ نے شجر کاری مہم اور خوبصورت ماحول کے حوالے سے تیار کردہ چارڈ بنائے اس موقع پر گرلز گائیڈز آفس کے آرگنائزر ز مس آسیہ پروین، فوزیہ یاسمین اور بوائز سکاؤٹ کے ملک عرفان نے گرلز گائیڈ اور بوائز سکاوٹ کی کارکردگی بیان کی جس پر محترمہ زرتاج گل نے انکی کارکردگی کو سراہا اور پک اینڈ ڈراپ کیلیے گاڑی کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ٹرپ کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مسز مدیحہ، مسزادیب آراء، مسز فلک ناز، مسز بشریٰ سعید، مسزآسیہ باسط،فرحت بخاری، کاشفہ الطاف و دیگر اساتذہ اورگائیڈ طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *