عورت کا غصہ

عورت کا غصہ اگر عورت کو غصہ آ جائے تو جوتا اٹھا کر نہیں مار سکتی کیونکہ اسے تعلیم دی گئی ہے کہ میاں بیوی کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے.

اگر بدزبانی کرے تو مرد اس سے زیادہ بدزبانی کرنے کو موجود ہوتا ہے اور اگر گالی دے تو کسے دے؟ ہر گالی تو ماں بہن کے بارے میں ہوتی ہے، تو کیا اپنے آپ کو گالی دے؟مرد کے ہاتھوں عورت کی تضحیک کا رویہ ہمارے معاشرے میں عام ہے.گو کہ انگریزی بھی پیچھے نہیں. ان کے ہاں بھی عورت کو برے ناموں سے پکارا جاتا ہے اور مرد کے لیے چند گنی چُنی گالیاں ہیں. لیکن برِصغیر میں تو اوّل سے آخر تک ساری گالیاں صرف اور صرف عورت سے منسوب ہیں. گالیاں ہی نہیں…اکثر محاورے بھی عورت کی تذلیل کرنے کے لئے بنائے گئے ہیں. پیر کی جوتی عورت، عورت کا تو دماغ ہی چھوٹا ہے، عورت مکار ہوتی ہے،عورت کے پیٹ میں بات ہی نہیں ٹھہرتی، عورت کمزور ہوتی ہے، عورت لگائی بجھائی کرتی ہے، عورت کو مرد سے زیادہ زیور سے پیار ہوتا ہے، عورت بے وفا ہوتی ہے، عورت بد زبان ہوتی ہےکیا یہ ایک تلخ‌حقیقت نہیں‌کہ ہمارے معاشرے میں‌50 فیصد سے بھی زیادہ مرد آج بھی اپنی بیوی کو ہلکی پھلکی گالی دے دینا اپنا حق سمجھتے ہیں، کیا یہ حقیقت نہیں‌کہ ہمارے ہاں‌یہی 50 فیصد سے زیادہ مرد جو عورت کو نازیبا بات کہہ دینا اپنا حق سمجھتے ہیں‌یہی مرد عورت کو اپنا ذاتی ملازم بھی سمجھتے ہیں؟ کوئی سمجھائے تو کہیں‌گے اللہ معاف کرے ایسی کوئی بات ہمارے ذہن میں‌نہیں‌مگر کیا یہ بھی حقیقت نہیں‌کہ بات ذہن میں‌نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں‌پڑتا اگر آپ کا رویہ ہی ٹھیک نہ ہوتو؟ے میں چائے ٹھنڈی ہوگئی میرا موڈ آف ہوگیا اب مجھ سے بات مت کرو…. میں‌نے کہا تھا میرے کپڑے ٹھیک سے استری کیا کرو یہ کیا بیڑہ غرق کردیا ہے کچھ تو میری عزت کا خیال کرو… ایسی باتیں‌گھروں‌میں‌کون کرتا ہے؟ کیا خاوند کے علاوہ بیوی کبھی یہ جرات کرے ایسی گستاخی کرے تو معاف کیا جائے گا؟؟؟ گوارا کرلیا جائے گا؟؟؟ برداشت کرے گا کوئی؟؟؟ہمارے ہاں‌مردوں‌کو اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرنا چاہئیے کہ ایسی گائے جیسے بیویاں‌مل جاتی ہے کسی مغربی عورت کے پلے اس قسم کے انا پرست خاوند کو 2 دن ڈال کر دیکھیں‌لگ پتا جائے گا کہ دنیا کہاں‌کی کہاں‌پنہچ گئی ہے!!!! یہ صرف ہم پاکستانی عورتیں‌ہیں‌جو برداشت کا اس قدر عظیم جذبہ رکھتی ہیں‌کیونکہ ہم مسلمان ہیں…. اللہ کا خوف دلوں‌میں‌باقی ہے!جس عزت کو ہمارے مرد اپنا حق سمجھتے ہیں وہ ہم عورتوں‌کی قربانی ہے، ہماری زندگی کی بس یہی وقعت ہے؟؟؟ اپنے نفس پر جتنا قابو ایک مسلمان عورت رکھتی ہے مرد سوچ بھی نہیں‌سکتا. میڈیا کی کیا مجال ہے خراب کرے. کسی غیر ملکی عورت سے شادی کرکے دکھاؤ چار دن گزارہ کرکے دیکھو دن میں‌تارے نظر آجائیں گے یہاں‌تو جمائما عمران جیسے آئیڈیل کے ساتھ نہ رہ پائی ہم عورتیں جیسے گزارہ کرتی ہیں ان مردوں کو ساری زندگی اندازہ بھی نہیں‌ہوسکتا.

Sharing is caring!

Comments are closed.