سردار عبد القیوم خان مرحوم بہت بڑے انسان تھے

منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی انٹرویو سچ کیا ہے ود جنید انصاری میں خصوصی گفتگو ۔۔

مجاہد اول سردار عبد القیوم خان مرحوم بہت بڑے انسان تھے، انہوں نے ہمیشہ اپنی انا قربان کر کے مسلم کانفرنس کو ٹوٹنے سے بچایا اور سردار سکندر حیات خان کو وزیراعظم بھی بنا دیا، سردار عتیق احمد خان اور راجہ فاروق حیدر خان کی ضد نے مسلم کانفرنس کے ٹکڑے کر دیئے، ہم نے صلح کروانے کی بہت کوشش کی تو راجہ فاروق حیدر خان نے ہمارا نام ” ترلہ مار گروپ” رکھ دیا، کاش مسلم کانفرنس نہ ٹوٹتی، اگر عمران خان جیسا مخلص آدمی نہ ملتا تو شائد میں بکھر جاتا، عمران خان پاکستان کو بہت بلندی پر لے جانا چاہتے ہیں، عباس پور میں مجھے سازش کر کے چار سو ووٹوں سے ہرایا گیا تھا، یاسین گلشن کو دھاندلی کر کے راتوں رات رزلٹ تبدیل کر کے جتوایا گیا، عباس پور کے لوگ ہندوستانی فوج کی وحشیانہ فائرنگ اور شیلنگ کا نشانہ بنتے تھے، وزیراعظم پاکستان عمران خان کو سلام پیش کرتا ہوں کہ عباس پور اور لائن آف کنٹرول پر بنکرز بنانے کیلئے اڑھائی ارب روپے مختص کیے،، منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر کا انٹرویو سچ کیا ہے ود جنید انصاری میں خصوصی گفتگو ۔۔

Sharing is caring!

Comments are closed.