آمد پر پابندی ختم کردی

اہم خلیجی ملک نے پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کردی

مسقط ( 23اگست 2021) حکومت پاکستان کے کورونا پر قابو پانے کیلئے اقدامات کام کر گئے، اہم خلیجی ملک عمان نے پاکستانی شہریوں کی آمد پر پابندی ختم کردی۔ تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ کی ریاست عمان‎کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان اور بھارت سمیت 18 ملکوں سے شہریوں کی آمد پر عائد پابندی ختم کر دی۔ٹائمز آف عمان کے مطابق عمان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش سمیت دیگر 18 ممالک کے ایسے شہری جنہوں نے کورونا کی ویکسین لگوائی ہوئی ہے وہ عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ عمان نے کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے مذکورہ ممالک کو ریڈ لسٹ میں ڈال رکھا تھا۔سی اے اے کے مطابق مذکورہ ملکوں کے مسافر یکم ستمبر کے بعد عمان کا سفر کر سکتے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *