پاکستان سب سے سستا ملک ہے

”دنیا کے دیگر ممالک کو دیکھیں تو پاکستان سب سے سستا ملک ہے ، مگر کیسے ؟“

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار چوہدری خادم حسین اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔دانش کا تعلق، تعلیم، عمل اور تجربے سے ہے، ڈگریوں سے اسے حاصل کیا جا سکتا تو ”بلہڑ یونیورسٹی“ کے سبھی فارغ التحصیل دانشور ہوتے اور ہم جیسے طالب علم، محنت کش، جاہل کے جاہل ہی رہتے کہ ہمارے کئی پیشرو بزرگ بھی ڈگریوں کے بغیر بھی بہت اہل رہے ہیں۔ مَیں تو ابھی تک ایک طالب علم ہوں، تاہم غور ضرور کرتا ہوں۔ گزشتہ دِنوں ایک مغربی ادارے نے ایک سروے رپورٹ شائع کی،اس کا بالواسطہ تعلق تو بھوک سے ہے،لیکن اسے نام یہ دیا گیا کہ دُنیا میں کون سے ملک رہائش و خوراک کی ضروریات کے حوالے سے زیادہ سستے ہیں،اس سروے کے مطابق پاکستان،بھارت اور افغانستان کی نسبت بھی سستا ملک ہے۔اس پر ہمارے حکومتی ترجمانوں نے فوراً ہی ردعمل دینا ضروری جانا اور بڑے فخر سے کہا کہ دیکھا اب تو عالمی ادارے بھی کہتے ہیں کہ پاکستان سستا ترین ملک ہے۔ان حضرات ہی کی دانش کے باعث ہمارے وزیراعظم نے بھی کہہ دیا کہ پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک ہے، وزیراعظم نے شاید اپنے معاون کی وجہ سے یہ کہہ دیا ہو، تاہم ان معاون صاحب کے حوالے سے پاکستانی عوام بہت مضطرب ہوئے کہ یہاں مہنگائی اور کم آمدنی نے کمر توڑ کر رکھ دی ہے اور اب تو سفید پوش حضرات بھی غربت کی لکیر تک آ گئے ہیں۔محترم معاون یہ بھول گئے کہ پاکستان میں ایک محنت کش کے لئے سرکاری تنخواہ یا ماہانہ آمدنی20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے اور یہ بھی ان کو نہیں ملتی کہ سرکاری محکموں میں بھی اس پر عمل نہیں ہوتا اور جو مزدور ایڈہاک کی بنیاد پر لئے جاتے ہیں، ان کو کہیں کم معاوضہ ملتا ہے اور پھر یہ جو سرکاری ٹھیکیدار ہیں یہ تو لیبر روزانہ اجرت کی بنیاد پر رکھتے ہیں

Sharing is caring!

Comments are closed.