مزید خوشخبری مل گئی

پاکستان کو معاشی محاذ پر کامیابی کی مزید خوشخبری مل گئی

بیرونی سرمایہ کاری میں 2020 کے مقابلے میں9 فیصد بہتری آئی، بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بھی انقلابی تبدیلی کیساتھ 34 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں یہ ڈرامائی اضافہ ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ
اسلام آباد ( 23 اگست2021ء) پاکستان کو معاشی محاذ پر کامیابی کی مزید خوشخبری مل گئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سرمایہ کاری میں 2020 کے مقابلے میں9 فیصد بہتری آئی ہے، پچھلے سال اوورسیز انویسٹر ارکان کا اعتماد 108 فیصد تھا، اب انقلابی تبدیلی کیساتھ 34 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کےاعتماد میں یہ ڈرامائی اضافہ ہے۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ معاشی محاذ سے مزید خوشخبری، اورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے BCI سروے میں پاکستان مئی 2020ء کے 50 فیصد سے اوپر اٹھتے ہوئے 59 فیصد کی بہتری کے ساتھ 9 فیصد پر کھڑا ہے۔ اورسیز انویسٹر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اراکین کا اعتماد 108 فیصد کی انقلابی تبدیلی کیساتھ 2020 کے 74 فیصد کے مقابلے میں 34 فیصد ہوچکا ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.