بڑے شہرمیں لاک ڈائون لگنے والاہے

کراچی کے بعد اب ملک کے کون سے بڑے شہرمیں لاک ڈائون لگنے والاہے؟

ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور مثبت کیسز کی شرح میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر لاہور کے 13 علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، لاہور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد اور ملک بھر میں 8.46 فیصد تک پہنچ گئی ،گزشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور کے 9 گھرانوں کے چراغ گُل ہو گئے اور 298 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں کورونا کی بھارتی قسم (ڈیلٹا) کے بعد کیلیفورنیا کے ایپسیلون وائرس نےبھی سر اٹھالیا، کیلیفورنیا ایپسیلون وائرس کے5 کیسز سامنےآگئے،محکمہ پرائمری ہیلتھ کورونا کے تیزی سے پھیلنے والے ویرینٹ کا تعین کرنے میں ناکام ہوگیا۔دوسری جانب لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا ہاٹ سپاٹ ایریاز ای ایم ای سوسائٹی،علامہ اقبال ٹاؤن،جوہرٹاؤن ایل بلاک،عزیزبھٹی ٹاؤن سی بلاک،گرین سٹی میں لاک ڈاؤن کی تجویز دیدی جبکہ دیگر علاقوں میں والٹن روڈ ، شامی روڈ،ساندہ ،گلشن راوی، اور مسلم ٹاؤن شامل ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے ہی کورونا سے بچاؤ ممکن ہے،شہری کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں، سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ مزید خبروں تبصروں تجیزوں اور کالمز پڑھنے اور ہر وقت چوبیس گھنٹے اپ ڈیٹ رہنے اور ملک کے حالات سے با خبر رہنے کیلئے ہمارا پیج لائیک اور شیئر ضرور کریں اور اپنے دوستوں سے بھی شیئر کی درخواست کریں ہم آپ کے بے حد مشکور ہوں گے شکریہ

Sharing is caring!

Comments are closed.