عبد القیوم نیازی کون ؟؟

عبد القیوم نیازی کون ؟؟

آزاد کشمیر کے 13 وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور کے دولی خاندان سے ہے , یہ خاندان مغل قوم کی ذیلی شاخ ہے نیازی ان کا تخلص ہے جس سے ایک دلچسپ کہانی جڑی ہے 90ء کی دہائی کے اوائل میں سردار عبد القیوم نیازی ضلع کونسل پونچھ کے ممبر تھے اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عبد القیوم خان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم تھے، دونوں کے نام یکساں ہونے کی وجہ سے ان کے اخباری بیانات اور سرکاری احکامات میں پہچان مشکل ہو جاتی تھی۔ اور ضلع پونچھ کی انتظامیہ کئ مرتبہ ضلع کونسل کے رکن کے احکامات کو وزیراعظم کے احکامات سمجھ کر ان پر عملدرآمد کر دیتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس پر سابق وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نے انہیں اپنے نام کے ساتھ دوسرا نام پہچان کیلے رکھنے کی تجویز دی یوں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ نیازی لکھنا شروع کر دیا،۔۔واضح رہے نیازی ان کا خاندانی نام نہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا شخص ان کے خاندان سے اپنے نام کے ساتھ نیازی لکھتے ہیں ۔ ALTAF HAMID RAO REPORT

Sharing is caring!

Comments are closed.