آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ شیڈول کا اعلان
روایتی حریف بھارت اور پاکستان 24 اکتوبر کو دبئی سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے

دبئی (17 اگست 2021ء ) آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، میگا ایونٹ کے میچز 17 اکتوبر سے یواے ای اور عمان میں ہوں گے، راؤنڈ ون کے میچز 17 اکتوبر سے شروع ہوجائیں گے جب کہ سپر 12 ٹیموں کا مرحلہ 23 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔ پروگرام کے مطابق روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا 24 اکتوبر کو دبئی سٹیڈیم میں ہوگا، 26 اکتوبر کو شارجہ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ میں جوڑ پڑے گا جب کہ 29 اکتوبر کو دبئی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہوں گے، 2 نومبر کو ابوظہبی میں پاکستان کا مقابلہ کوالیفائنگ کرنے والی ٹیم سے ہوگا جب کہ 7 نومبر کو شارجہ میں کوالیفائنگ راونڈ کی دوسری ٹیم سے پاکستان کا میچ رکھا گیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی میں ہوگا اور اگلے روز 11 نومبر کو دبئی میں دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Sharing is caring!

Comments are closed.