ہوم ورک مکمل کرلیا ہے

دھا-ندلی زندہ انجنئرڈ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اپنا مقدمہ ہر فورم پرپیش کرنے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے،

تیرویں ترمیم آزادکشمیر کے لوگوں کی عزت و قار کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ امید ہے پیپلز پارٹی قومی معاملات پرہمارے ساتھ ملکر کام کریگی صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان کی میڈیا سے بات چیت اورنومنتخب ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ظہرانے سے خطاب مظفرآباد: مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیرو سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دھا-ندلی زندہ انجنئرڈ انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے اپنا مقدمہ ہر فورم پر پیش کرنے کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، تیرویں ترمیم آزادکشمیر کے لوگوں کی عزت و قار کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ لوگوں کے حقوق اوران کی حفاظت کے لیے آخری حد تک جائیں گے میرپوراور چڑھوئی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن پوری قوت کے ساتھ حصہ لے گی اور کسی کوانتخابی نتائج اس دفعہ چرانے نہیں دینگے، سیاسی کارکنان کی عزت افزائی اورحوصلہ افزائی کریں ورنہ جس رفتار سے پیسہ آرہا ہے سیاسی کارکن کی نسل ختم ہو جائیگی، پیسے چلتے رہے تونظریات ختم ہوجائیں گے اور پھر یہاں جو مرضی چاہے حکومت بنا سکتا ہے دارلحکومت مظفرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ تیرویں ترمیم میں جو اختیارات لیے وہ ریاست کے لیے ہیں میں آج وزیراعظم نہیں ہوں مگر حکومت اس سے مستفید ہورہی ہے کل کوئی اور ہو گا یہ وسائل اوراختیارات ریاست کے ہیں دریں اثناء نومنتخب ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے اراکین قانون اسمبلی کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہمیں امید ہے پیپلز پارٹی قومی معاملات پرہمارے ساتھ ملکر کام کریگی باوجود الگ جماعتیں اور نظریات رکھنے کے ایوان کے اندر مل کر اپوزیشن حکومت کو انتہائی ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔

Sharing is caring!

Comments are closed.